خیرپور ٹامیوالی (آئی این پی)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کردیئے ہیں،دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھرپور تیار ہیں،رعدالبرق مشقوں نے دشمن کی شرانگیزی کا جواب دینے کیلئے ہماری صلاحیت کو اجاگرکیا،مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی قابل افسوس ہے،پاکستان دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سی پیک مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے،سی پیک پاکستان اور چین کے بہترین تعاون کا مظہر ہے،سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے،سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلا تجارتی بحری جہاز روانہ ہوگیا ہے،ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب موثر آپریشن ہے،دہشتگرد ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنا چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل ضروری ہے،مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔بدھ کو بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں پاک فوج کی رعد البرق جنگی مشقوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کا معائنہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کیا۔وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت اعلیٰ افسران نے رعد البرق مشقوں کی تقریب میں شرکت کی ۔رعد البرق مشقیں پاک فضائیہ اور پا ک آرمی کی جانب سے منعقد کی گئیں جس میں مسلح افواج کی جانب سے پاکستانی ڈرون براق نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ مشقوں میں جے ایف سولہ، سترہ اورمشاق طیارے بھی اپنی جنگی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ الخالد ٹینک کے زریعے بھی فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ خیرپور ٹامیوالی میں مشقوں میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے بیس ایم ایم کی بندوق کے زریعے نشانہ لگانے کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھ کر آرمی چیف نے نوجوانوں کی مہارت کی داد دی۔ تقریب میںوزیراعظم محمد نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،سعودی مسلح افواج کے ڈیٹی چیف سٹاف ،وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان ،نیوی چیف ایڈمرل ذکاءاللہ ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ،مختلف ملکوں کے سفیر سمیت سعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بھی موجود تھے۔ مشق کا مقصد پاک فوج کی جنگی صلاحیت کی استعداد کو مزید بڑھانا ہے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم سمیت دیگر مہمانوں کی آمد پر کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے استقبالی خطاب میں کورکمانڈر نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی افواج د±شمن کے ہر وار کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جنگی مشقیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،رعد البرق جنگی مشقوں سے افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتیں ظاہر ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ جب غیریقینی حالات ہوں تو بہترین تیاری کے ذریعے ہی مضبوط رہا جاسکتا ہے اور مشقوں سے پاک فوج کی قوت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ہم مختلف اہم ہتھیاروں سے دشمن کا دفاعی نظام تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو سووینئر پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے‘ ہمارے جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے بھی 11 فوجی مارے گئے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ہماری بات سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔ بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے۔ ہمارے 7 جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین دفاع کا سہرا فوج کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج نے ملکی دفاع کے بہترین نتائج دیئے ہیں۔ دریں اثناءبھارت کیساتھ سرحد کے قریب خیرپورٹامیوالی میں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہے جس کا معائنہ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول اور عسکری قیادت نے کیا‘ مشقوں میں بھاری آرٹلری ‘ ٹینک اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور کامیابی کے ساتھ اپنے ٹاسک پورے کئے جس سے بھارت کو بھی پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا دو ٹوک پیغام مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رعد البرق نامی مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے وزیراعظم نوازشریف‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ سمیت دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف ممالک کے سفیر اور سعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
- سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
- بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
- پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
- پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
- عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
- عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
- لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
- برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
- ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
- ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
- بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
- پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
- مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
- عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
- بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
- امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
- باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
- ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
