راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھارتی جارحیت کے سوال پر صحافی کو ایسا جواب دے دیا کہ مزید سوالوں کی گنجائش ہی نہ رہی اور جواب جان آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی ۔اس دوران صحافی نے موقع پا کرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں ۔اسکے بعد آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی آکار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ دورہ پاکستا ن پر آئے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی آکار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ایئر چیف اور نیول چیف بھی ملاقات میں موجود تھے۔