تازہ تر ین

بھا ر تی فوج کا قبرستا ن بنا دیں گے

راولاکوٹ  (ویب ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا تو کشمیر کوبھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے ، شہداءکی قربانیوں کو کسی طور رائیگاںنہیں جانے دیں گے اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، اقوام متحدہ کنٹرول لائن بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کا مسلمہ حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ورنہ اقوام متحدہ کا اپنا وجود بے معنی ہو کر رہ جائے گا، حکومت پاکستان کنٹرول لائن کے متاثرین کو نہ صرف بحال کرے بلکہ ان کے جملہ مسائل حل کرے اور انہیں جدید سہولیات فراہم کرے ، شہداءسنگولہ کو نصاب میں شامل کرکے نئی نسل کو ان کی انمٹ قربانیوں سے آگاہ کیا جائے ،اور شہدائے سنگولہ کے دن پر سرکاری چھٹی کی جائے ، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ چار ماہ سے جاری پابندیوں ، ظلم و جبر کا از خود نوٹس لے اور بھارتی وزیر اعظم کی توسیع پسندانہ عزائم کو لگام دے ، یہ بات چوتھی شہدائے سنگولہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ، اس کانفرنس کا اہتمام بگلا اسٹیڈیم سنگولہ میں کیا گیا تھا جس میں قومی اسمبلی ، آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران ، سابق سنیٹرز اور نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، کانفرنس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ، صدر تنظیم الاعوان پاکستان ملک شاکر بشیر اعوان تھے جبکہ صدارت سابق چیئر مین یونین کونسل سنگولہ ملک صوبیدار افسر خان نے کی ، اس کانفرنس سے تنظیم الاعوان پاکستان کے چیئر مین ملک امجد علوی ، ،، قاضی نثار اور دیگر نے خطاب کیا ، تنظیم الاعوان پاکستان کے صدر ملک شاکر بشیر اعوان ، چیئر مین ملک امجد علوی ، چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگولہ میں کیڈٹ کالج ، فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال ، راولاکوٹ تا باغ سڑک، ایکسپریس وے کی براستہ سنگولہ بن بیک تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ، کیونکہ سنگولہ کے 83شہداءلازوال قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صوررت فراموش نہیں کیا جا سکتا ، شہدائے سنگولہ کی یاد میں پروگرامات پاکستان میں بھی منعقد کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کشمیر پر دوٹوک پالیسی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پر فلش پوائنٹ بن چکا ہے ، وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا اور جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ،بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ، پوری کشمیری و پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، بھارت نے اگر کسی قسم کی مہم جوئی کی تو پوری قوم کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار آزادکشمیر کے دیہی علاقہ میں بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے اور اعلیٰ سطح پر اس کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ سنگولہ سمیت آزادکشمیر کے دیہی علاقہ جات ترقیاتی پرگروام سے مستفید ہو سکیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain