کراچی (وحیدجمال سے)دارالحکومت میں نئے آرمی چیف کا بڑی بے چینی سے انتظار کیاجارہاہے تاحال وزیر اعظم نے نئے آرمی چیف کیلئے ابھی تک کسی بھی امیدوار کی طرف جھکاﺅ ظاہر نہیں کیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آخری لمحات میں کریں گے جنرل راحیل شریف سے قبل دو سابق فوجی سربراہوں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ وسعت دی گئی جنرل راحیل شریف کے معاملے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ 29نومبر کے بعد اپنے عہدے کو برقرار رکھیں گے تاہم جنوری کے اوائل میں فوج نے واضح کردیا کہ جنرل راحیل شریف اپنے مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات اور مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کو جتنا سراہا جائے کم ہے ان کے اس فیصلے سے ان کی عزت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا بطور آمی چیف مختلف مواقع میسر آئے جن سے وہ استفادہ حاصل کرسکتے تھے مگر انہوں نے پروفیشنل طریقے سے اپنا کام کیا انہوں نے ثابت کیا وہ پروفیشنل سولجر میں دو نشان حیدر کے عظیم اعزاز کے حامل خاندان سے تعلق رکھنے والے جنرل راحیل شریف نے عوام کے دلوں میں جو جگہ بنائی وہ مثالی ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں عرصے سے جاری تھیں تاہم جنوری میں جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ جنرل راحیل شریف ملازمت مدت میں توسیع نہیں لیں گے ان کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہورہی ہے اسی روز نئے فوجی سربراہ عہدہ سنبھال لیں گے 28نومبر کو آرمی چیف اور 27نومبر کو چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا چینج آف کمانڈ کی تقریب 29نومبر کو ہوگی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عوام نے اپنے سپہ سالار کے حق میں دل کھول کر تعریفی کلمات کہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا اعلان اگلے 72گھنٹوں میں کرسکتے ہیں اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم نئے آرمی چیف کے تقرر کا اعلان 26نومبر تک کردیںگے نئے آرمی چیف کیلئے تین کور کمانڈر کو فیورٹ قرار دیا جارہاہے جس میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ شامل ہیں۔