تازہ تر ین

نئے آرمی چیف کی لسٹ میں ” قادیانی جرنیل “ کے نام کا انکشاف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے زیر غور مجوزہ ناموں میں سے ایک نام کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ غیر مسلم ( قادیانی ) ہے۔ لہذا ہمارا حکومت اور موجودہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ اس( قادیانی جرنیل )کے نام کو زیر غور ناموں کی فہرست سے باہر نکالا جائے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔اسکا سربراہ غیر مسلم نہیں ہو سکتا۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ نئے آرمی چیف کے لیے زیر غور ناموں میں سے ایک نام کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جو عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتا۔اسکا نام زیر غور ناموں کی فہرست سے فی الفور باہر نکالا جائے ۔ ایک بدعقیدہ اور غیر اسلامی خاندان میں سے اگر انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ ملک کے مستقبل کے لیے ،دینی حلقوں کواپنے ساتھ رکھنے کے لیے اور دینی اقدار کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔اللہ اور اسکے رسول کی طرف سے حکمرانوں پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ کلیدی عہدوں تقرری کے حوالے سے غیر مسلموں خصوصا قادیانیوں کے حوالے سے ہوشیار اور خبردار رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain