لاہور(نیٹ نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے خواجہ سراو¿ں کے عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی حکومت نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو خواجہ سراو¿ں کے عمرہ ویزہ پراسس کرنے کے لئے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی قونصلیٹ جنرل نے اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
