اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مصر میں شیخ میزو کے نام سے پہچانے جانیوالے محمد عبداللہ النصرنے اپنے تئیں امام مہدی ہونیکا دعویٰ کر دیا ۔ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ” میں اعلان کرتا ہوں کہ امام مہدی ہوں ۔ جس بارے پیشنگوئیوں میں بتایا گیا تھا ۔ میں انصاف کیساتھ حکمرانی کیلئے آیا ہوں ۔ سنی ، شیعہ سمیت اس دنیا کے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رسول کی حدیث کے متن کے تحت میرے ہاتھ پر بیعت کر لیں ۔ “ النصر کا کہنا ہے کہ نبی کریم کے خطبات کہ مہدی کا نام ” محمد بن عبداللہ ہو گا “ ۔ کے مطابق کوئی شبہ نہیں کہ میرا نام بھی محمد بن عبداللہ ہے ۔ ذرائع کیطابق اس دعوے کے بعد شہریوں نے عدالتی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ذہنی توازن کا معائنہ کرنیکی درخواست دیدی ہے ۔
