واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)سابق نگران وزیراعظم پاکستان معین قریشی انتقال کر گئے نجی ٹی وی کے مطابق معین قریشی 18 جولائی سے 19 اکتوبر 1993 تک نگران وزیراعظم کے عہدے پرفائز رہے۔ معین قریشی گزشتہ کئی سال سے علیل تھے۔ 26 جون 1930ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔ وہ پچھلے چالیس سال سے امریکہ میں مقیم تھے۔ معین قریشی ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ان کی نماز جنازہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ معین قریشی پھیھپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
