کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان ترکی کو سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا ،دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترکی نے پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پاکستان ترکی کو 52مشاق طیارے فروخت کرے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ایکسپو سنٹر میں آئیڈیاز 2016نامی دفاعی نمائش جاری ہے جہاں پاکستان میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے بھی رکھے گئے ہیں۔ترکی کی جانب سے ان طیاروں میں دلچسپی پاک ترک مضبوط دوستی کی علامت ہے۔
