انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے شمالی شہر آدانا میںگورنر ہاﺅس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شمالی شہر آدانا میںصبح کے وقت گورنر ہاﺅس کے قریب پارکنگ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں ایک حکومتی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ آدانا کے گورنر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پرتشدد کارروائی میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ دھماکا گورنر آفس کی پارکنگ میں ہوا۔تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ترکی میں اکثر دھماکوں کی ذمہ داری پی کے کے پر عائد کی جاتی رہی ہے ۔
