تازہ تر ین

اگلا آرمی چیف کون ….مریم نواز کے ٹویٹ سے تہلکہ مچ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ہمیں آپ پر بہت فخر ہے ، آپ کو ہمیشہ بڑی عزت اور احترام سے یاد رکھا جائیگا، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی الوداعی تقریب کے موقع پر مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پیشہ ورانہ اقدار رکھنے والی شخصیت ہیں، ان سے ہمیشہ خوشگوار رابطہ ہوا ، پاکستان کے ادارے مضبوط ہورہے ہیں جو بہت اچھا شگون ہے، انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو عشائیہ دینے کی اچھی مثال قائم کی گئی اس سے پاکستان کی تاریخ بن رہی ہے۔

army

دوسری طرف جو تصاویر ٹویٹ کی گئیں اُن تصویروں کو تجزنگاروں نے کس رُخ میں بیان کیا کہ سب کے سب حیران ہو گئے ۔تصویر یں بولتی ہے والی بات مان لی جائے تو کچھ کہنا مشکل بھی نہیں ،مریم نواز کی مذکورہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلزپر تبصرے ہورہے ہیں۔اس ضمن میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے مگر مریم نواز نے صرف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کی تصاویر ہی شیئر کیں جس کا مطلب ہے کہ ان دونوں کو اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ان تصاویر سے ہٹ کر عمومی تاثر یہی تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ میں سے ایک کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچیئرمین اور دوسرے کو آرمی چیف بنایا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain