تازہ تر ین

کراچی کا کیا بنے گا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + آئی این پی) صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتتا دیا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ تو جا رہے ہیں کراچی میں آپریشن ابھی نامکمل ہے اس کا کیا بنے گا؟ جس پر جنرل راحیل شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے بغیر ختم نہیں ہو ا۔ صدر نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دیگر تمام قومی اداروں سے بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ اندرونی اور بیرونی خطرات کا جرآت مندی سے مقابلہ کیا جس سے ان کے احترام اور قومی اعتماد میں اضافہ ہوا،آرمی چیف نے اپنے دور میں ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی سے چلنے کی روایت قائم کی،بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین نظم و ضبط پاک فوج کی شناخت ہے ۔ وہ جمعہ ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں ان کے علاوہ چیئرمین سینٹ، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا، پارلیمنٹیرینز اوردیگر نے شرکت کی۔ صدرمملکت نے آرمی چیف کو مدت ملازمت کی انتہائی کامیابی اور باوقار طریقے سے تکمیل پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ملک میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مو¿ثر حکمت عملی کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے عرصہ قیادت میں پروفیشنل سولجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں اور اپنے دور میں ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی سے چلنے کی روایت قائم کی۔ بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین نظم و ضبط پاک فوج کی شناخت ہے اور جنرل راحیل شریف کے دور میں یہ شناخت مزید توانا ہوئی۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اندرونی اور بیرونی خطرات سے جن سے جرات مندی سے نمٹا گیا صدر مملکت نے اس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا قومی ترقی اور عام آدمی کی بہبود کے لیے ریاست کے تمام اداروں کا یکسو ہونا احسن اور ناگزیر ہے اور ریاست کے امور میں عام آدمی کی بہبود اہمیت حاصل کر جائے تو اجتماعیت میں خود بخود بہتری پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بہتر مستقبل، صحت اور خاندان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صدر ممنون حسین اور آرمی چیف کی ملاقات بھی ہوئی۔ آرمی چیف نے رہنمائی اور تعاون پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکت کے لئے جب آرمی چیف ایوان صدر پہنچے تو صدر ممنون حسین نے خود کا خیر مقدم کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم ، مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ اور دیگربھی موجود تھے جنہوں نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain