تازہ تر ین

دہشتگردی کے خلاف کارروائی ڈالروں کی خاطر کی گئی …. کاش پاکستان کی خاطر کی جاتی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کے خلاف سب کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔ ماضی میں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائی ڈالروں کی خاطر کی گئی ۔ کاش یہ کارروائی پاکستان کی خاطر کی جاتی ۔وزیر اعظم پانامہ لیکس اور نیوز گیٹ کے بعد اخلاقی قوت کھو چکے ہیں ۔ پانامہ لیکس کے ذریعے کرپشن کے الزامات میں نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں ۔ اب پانامہ لیکس سے جان نہیں چھڑا سکیں گے ۔ ہمیں سپریم کورٹ کے انصاف کی پوری امید ہے ۔ حکمران حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پانامہ لیکس کو سب تسلیم کرتے ہیں کہ ملک سے پیسہ باہر منتقل ہوا ۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کرے اور لٹہروں کو سزائیں دیں ۔اس حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نیوز گیٹ سکینڈل پر جلد وعدہ معاف گواہ سامنے کی توقع ہے ۔ خبر لیکس پر حکمران پانامہ لیکس کی طرح مکر نہیں سکتے ۔ حکومت قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدہ سے نہیں لے رہی ۔ وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے لگتا ہے کہ نیوز گیٹ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اب کہتے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔حکومتی بیانات میں تضاد حکومتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے قومی سلامتی کے ادارے اور قوم اس معاملے کو بہت اہمیت دے رہی ہیں اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئے اور جو بھی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہ سکے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہوتا ہے جس میں قوم کے مستقبل اچھے اور برے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرتی ہے لوگ اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تاکہ وہ ان کی آواز بلند کریں تاکہ ان کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں پارلیمنٹ کو بہت اہمیت نہیں دی جاتی جو دی جانی چاہئے کسی بھی جمہوری معاشرے میں پارلیمنٹ کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے یہاں تمام اختیارات ایک ہی ذات میں مرکوز ہیں ۔ وزیر اعظم کا ہی ریکارڈ دیکھ لیں کہ وہ کتنا پارلیمنٹ آتے ہیں ۔ملک میں اشرافیہ کا طبقہ غریبوں کا استحصال کر رہا ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سمجھتی ہے کہ فوج پاکستان کا اہم ادارہ ہے ۔ اور اس کو کسی سربراہ کے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑنا چاہئے ۔ فوج نے ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شور پاکستانی سی پیک کی مخالفت نہیں کر سکتا لیکن تمام صوبوں کو سی پیک کا برابر کا حصہ ملنا چاہئے اور اس میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اس منصوبے کی کامیابی ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے ۔ سی پیک سے سب سے زیادہ چین ہی اٹھائے گا ۔چین کا 20 ہزار کلومیٹر کا سفر 8 ہزار کلومیٹر میں بدل جائے گی ۔سی پیک پر خیبرپتنخوا کے تحفظات کو دور کیا جائے اور عظیم منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بجائے اس کی تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک کے حوالے سے وزراءاعلی کی جو کمیٹی بنے تھی حکومتی رویئے کی وجہ سے وہ کمیٹی ناکام ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن کے خلاف شروع دن سے تحریک چلا رہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان نے کبھی کرپشن کو برداشت نہیں کیا لیکن پانامہ لیکس کے معاملے میں ہم بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد طاقتور اور غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جو اس کی تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فکر میں تبدیلی پیدا کریں گے اور ایک امریکی صدر ہونے کا ثبوت دیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain