تازہ تر ین

جنرل قمر باجوہ آج فوج کی کمان سنھالیں گے

راولپنڈی، اسلام آباد(بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) جنرل زبیر محمود حیات نے جنرل راشد محمود کی جگہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جب کہ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کی اعلی ترین قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں جنرل راشد محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو چھڑی پیش کرکے کمانڈ سونپی۔جنرل زبیر محمود حیات بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مسلح افواج کے 17ویں سربراہ ہیں، انہوں نے 24 اکتوبر 1980 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے۔ جنرل زبیر حیات فورڈسل اوکلاہاما امریکا کے فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ سے ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ جنرل زبیرحیات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی گریجویٹ ہیں۔جنرل زبیر حیات کو کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ ہے، وہ بطور بریگیڈیئر انفینٹری ڈویژن کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ جنرل زبیر حیات کور ون کے چیف آف اسٹاف بھی رہے جب کہ ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر تقرری سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائزتھے۔ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ اور ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی براہ راست سربراہی چیف آف جنرل اسٹاف ہی کرتے ہیں۔ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 16 ویں سپہ سالار کی حثیت سے آج کمان سنبھالیں گئے کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو سے ملحقہ آرمی ہاکی اسٹیدیم میں آج منگل کے روز ہوگئی آج منگل کی صبح دس بجے منعقد ہوگئی اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کمان لیں گئے تقریب کی باقاعدہ آغاز سے پہلے جنرل راحیل شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جی ایچ کیو میں بیجز لگائیں گئے جسکے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے جانشین جنرل جاوید قمر باجوہ کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں گئے جنرل راحیل شریف کو انکی فر نٹیر فورس رجمنٹ کا دستہ جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کا دستہ سلامی پیش کرے گا تقریب کے سب سے اہم مرحلے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوج کی کمان کی چھڑی اپنے جانشین جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپیں گئے اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اس اہم تقریب میں میں فضائیہ بحری کے سربراہان شرکت کریں گئے نئے چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی اس تقریب میں شرکت کریں گئے وفاقی وزراء سفرتکار سابق اعلی عسکری قیادت بڑی تعداد میں شرکت ہوگی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونیوالے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاو¿س گئے جہاں انہوں نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے فرائض کی ادائیگی میں تعاون پر صدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔صدر ممنون حسین نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے انسداد اور ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی بحالی میں جنرل راحیل شریف کی گراںقدر خدمات کو سراہا۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقا ءکےلئے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سنہری حروف سے لکھا جائےگا۔انہوں نے جنرل راحیل شریف اور ان کے اہل خانہ کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملکی سلامتی ودفاع اور پاک فوج کےلئے خدمات پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف اور ان کے خاندان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا الوداعی دورہ بھی کیا جہاں ان کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور مادر وطن کے دفاع کو مستحکم کرنے میں آئی ایس آئی کے افسروں کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ ،پر تپاک استقبال کیا گیا۔پاک فوج کے شعب تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے اوداعی دوروں کے دوران پیر کو اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے جنرل راحیل شرف کا پر تپاک استقبال کیا۔جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور دفاع وطن اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں انٹر سروسز انٹیلی جنس کی خدمات کو سراہا۔جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹر آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قمر جاوید باوجوہ کو جنرل اور آرمی چیف عہدے کیلئے نامزد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں ممکن نہیں تھیں،پیر کے روز ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں نئے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت کورکمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی، کانفرنس میں کورکمانڈر نے جنرل راحیل شریف کو زیر دست خراج تحسین پیش کیا، کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی قیادت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ملک کیلئے خدمات کی تعریف کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کو جنرل کے عہدے اور آرمی چیف کیلئے نامزدگی پر مبادکباد پیش کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، 3سال کے مدت ملازمت میں کورکمانڈرز نے بھرپور تعاون کیا جس پر تمام کمانڈرز کو دہشتگردوں کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیاں کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain