لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل حیا علی نے کہا ہے کہ ٹی وی کے فنکاروں کا خود کوفلم اسٹار منوانا کوئی آسان بات نہیں ۔اپنے اےک انٹر وےو مےں حےا نے کہا کہ ایک فلم اسٹارجب ڈرامے میں کام کرتا ہے تواس کی پہچان فلم اسٹارکی ہی رہتی ہے جب کہ ٹی وی ڈراموں کے اداکاراب فلموں میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ مگر ان کی ایک بھی ادا فلم اسٹار جیسی نہیں۔ یہاں کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق فنکاروں کا انتخاب نہیں بلکہ لابی سسٹم کے تحت رول دیے جاتے ہیں۔
