لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی باکس آفس پرتھینکس گیونگ پرریلیزہونے والی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچرفلم موآنا نے چھ دن میں تقریباً9 اربروپے سے زائد کا بزنس کرلیا ۔تھری ڈی اینیمیٹڈ مزاح اور ایڈونچر سے بھرپور فلم موآنا کہانی ہے ایک نوجوان لڑکی کی جوایک افسانوی جزیرے کی تلاش میں سمندرکا سفر کرتی ہے۔موآنا اپنے دوست ماووی کے ساتھ مل کرراستے میں آنے والی ہرمشکل کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے ۔