لاہور( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف طبی معائنے کے لیے آج منگل کے روز برطانیہ روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف طبی معائنے کے لیے برطانیہ میں ایک ہفتہ تک قیام کریں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب کو سینے میں اچانک درد محسوس ہونے پر اتفاق ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انکی ای سی جی اور مطلوبہ میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے۔ صحت میں بہتری پر انہیں اتفاق ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔