دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، پاکستان کے یونس خان چھٹے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے الیسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فاتح جنوبی افریقہ نے سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں بھی صرف یاسر شاہ ہی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموںمیں پہلا نمبر بھارت کا ہے جبکہ پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ فہرست میں انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔