تازہ تر ین

سال میں 500 رنز اور 50 شکارایشون ساتویں آل راﺅنڈر بن گئے

موہالی(اے پی پی) روی چندرن ایشون نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ایک سال کے دوران 500 سے زائد رنز اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں آل راﺅنڈر بن گئے ہیں۔ ایشون رواں سال اب تک دس میچوں میں 545 رنز بنا چکے ہیں۔ جس میں دو سنچریاں شامل ہیں اسی طرح ان کی باﺅلنگ کارکردگی بھی شاندار رہی اور وہ 58 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل جونسن نے 2009 ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری نے 2008 ، جنوبی افریقہ کے شان پولاک نے 1998 اور 2001، انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف نے 2005، بھارت کے کیپل دیو نے 1979 اور1983 اور انگلینڈ کے این بوتھم نے 1978 اور 1981 میں 500 سے زائد رنز اور 50 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain