تازہ تر ین

پاکستان کوآسان لینے کی غلطی ہرگزنہیں کرینگے

ایڈیلیڈ(آئی این پی) اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو قابو کرنے کیلئے انھیں سخت محنت کرنا پڑے گی۔آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اگرچہ سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی تاہم ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی سے اس کا کافی اعتماد بحال ہوچکا۔، پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز بھی نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا۔ اسمتھ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم حالیہ کچھ عرصے میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے پاس کچ بہترین کرکٹرزموجود ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔اسمتھ نے پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو پرفارمنس ایڈیلیڈ میں پیش کی اسی پر ہی ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، یہ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی اچھا آغاز ثابت ہوا ہے، آپ راتوں رات سپر اسٹارز نہیں بن سکتے تاہم آپس میں مل کر ایک ساتھ کھیلنے سے پرفارمنس میں مزید بہتری آئے گی اور سب ایک دوسرے کا کھیل سمجھنے لگیں گے مگر اس کیلیے بدستور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain