تازہ تر ین

کوہلی کا ٹیسٹ کیریئر بچانے میں دھونی کا ہاتھ ہے

موہالی ( آن لائن )موہالی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوران کامنٹری کرنے والے ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر ویریندر سہواگ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کس طرح سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کس طرح ویر ت کوہلی کا ٹسٹ کیریئر بچایا ہے۔ سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے موقع پر 2012ئ برتھ ٹسٹ میں سلیکٹرس چاہتے تھے کہ ویرات کوہلی کے مقام پر روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا جائے لیکن اس وقت دھونی ٹیم کے کپتان اور سہواگ نائب کپتان تھے، دھونی نے ویراٹ کوہلی کو ٹیم میں شامل رکھنے کی حمایت کی۔ اس مقابلے میں کوہلی نے 75 اور 44 رنز کی اننگز کھیلیں جس کے بعد ایڈیلیڈ ٹسٹ میں کوہلی اپنے کیریئر کی بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد اب ساری چیزیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain