تازہ تر ین

کامران اکمل آسٹریلین ٹورمیں موقع نہ ملنے پرمایوس

کراچی (یو این پی)آسٹریلین ٹور کیلئے بھی نظر انداز پاکستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے جس کیلئے قومی سلیکٹرز ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ریکارڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار تھے اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں وکٹ کیپر کے بجائے اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے منتخب کیا جاتا لیکن ان کی تمنا پوری نہیں ہوئی۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں کیونکہ انہوں نے رواں سیزن کے ڈومیسٹک میچزمیں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے جس کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain