کراچی (شوبز ڈیسکپر کشش شخصیت،رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان 35 برس کے ہوگئے۔35برس قبل29نومبر کو پیدا ہونے والے فواد خان نے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ اور’ فلم خدا کے لئے‘ سے کامیابیوں کا سفر شروع کیااور نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔