تازہ تر ین

لندن‘ یوسین بولٹ کی زندگی پر فلم ”آئی ایم بولٹ“ کا رنگا رنگ پریمیئر

لندن (شوبز ڈیسک) اپنی رفتار سے دھاک بٹھانے والے دنیاکے تیزترین انسان یوسین بولٹ کی زندگی پر بننے والی ہالی وڈ فلم ”آئی ایم بولٹ“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر۔ یوسین بولٹ، فلمی ستاروں اور اسپورٹس اسٹارزکے ریڈ کارپٹ پر جلوے۔ مداحوں کی بڑی تعداد تقریب میں امڈ آئی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین دوڑنے والے انسان یوسین بولٹ کی زندگی پر بننے والی ہالی وڈ فلم ”آئی ایم بولٹ“ کا لندن میں شاندار پریمیئر ہوا۔ فلمی ستاروں اور اسپورٹس اسٹارز کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ یوسین بولٹ نے اپنے والدین کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔یوسین بولٹ کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تقریب میں موجود تھے۔

دنیا کے تیز ترین دوڑنے والے انسان کی ٹریننگ اور ریس سے قبل ان کی تیاریاں بھی فلم کا موضوع ہیں۔یوسین بولٹ نے رواں سال ریو اولمپک میں تین گولڈ میڈل حاصل کئے جس کے بعد ان کے گولڈ میڈل کی تعداد نو ہو گئی۔ یوسین بولٹ دو ہزار سترہ میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہو نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain