دبئی( ویب ڈیسک) آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم میں بھی شامل کر لیا جائے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی لانے کے بعد 17 نومبر کو برسبین میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بالنگ کے وقت بولر کے ہاتھ میں خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیئے۔