تازہ تر ین

پوزیشن ہولڈرز کیلئے انعامات، نابینا طالب علم کو گلے لگا لیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو زےور تعلےم اورجدےد علوم سے آراستہ کر کے پاکستان خود انحصاری کی منزل اورترقی ےافتہ قوموں کی صف مےں شامل ہوکر باوقار مقام حاصل کرسکتا ہے ۔وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کرقوم کے ہونہار اور ذہےن بچوں کو اپنے محلے کی گلےوں کی دھول مےں گم ہونے دےنے سے بڑا کوئی اور قومی جرم ہونہےں سکتا۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کو جب پنجاب مےں اقتدار ملاتوہم نے وزےراعظم محمد نوازشرےف کے وےژن کے مطابق 2008ءمےں 2ارب روپے سے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ بناےا اور اب اس فنڈ کا حجم ساڑھے سترہ ارب روپے سے بڑھ گےا ہے اورےہ پاکستان کا ہی نہےں بلکہ جنوبی اےشےاءکا سب سے بڑا تعلےمی فنڈبن چکا ہے جس کی آمد ن سے ڈےڑھ لاکھ سے زائد کم وسےلہ خاندانوں کے ہونہار بچے اور بچےاں اعلی تعلےمی اداروں مےں تعلےم حاصل کررہے ہےں۔اس سال تعلےمی فنڈ کے تحت دسمبر کے آخر تک وظائف حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔70سال قبل اگر اےساہی تعلےمی فنڈ قائم ہوجاتا تو آج تعلےم سے محروم رہ جانے والے اس قوم کے بچے اور بچےاں گلی محلوں کی خاک نہ بنتے بلکہ وہ انجےنئرز،سائنسدان،ڈاکٹرز،بےنکرزاورپروفےسرز بن کر قوم کی خدمت کررہے ہوتے۔اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لےں،ذاتی انا،مفاد،جھگڑوں،دھرنوں ،لاک ڈاو¿ن اورقوم کو تقسےم کرنے سے بازآجائےں۔محنت،امانت اوردےانت کو شعار بناکرملک وقوم کی تقدےر بدلنے کےلئے اپنا کردارادا کرےں۔پنجاب حکومت نے قوم کے نونہالوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے اورعلم کی کرنےں صوبے کے کونے کونے مےں پھےلانے کےلئے انقلائی نوعےت کے اقدامات کےے ہےں ۔ تعلےمی فنڈ کے ذرےعے اب تک 11ارب روپے سے زائد مالےت کے وظائف کم وسےلہ گھرانوں کے بچے و بچےوں کی تعلےم کےلئے دےئے جاچکے ہےں جبکہ پوزےشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کےلئے 1ارب 25کروڑ کے نقد انعامات تقسےم کےے گئے ہےں اوران تعلےمی پروگراموں مےں پنجاب کے علاوہ پاکستان کی تمام اکائےوں کے ذہےن طلبا و طالبات کو شامل کےا گےا ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج ےہاں اےوان اقبال مےں مےٹرک اورانٹر مےڈےٹ کے پوزےشن ہولڈرز مےں انعامات تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے پوزےشن ہولڈرزطلبا و طالبات مےں نقد انعامات اورتعرےفی اسناد تقسےم کےں۔وزےراعلیٰ نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات مےں نماےاں پوزےشنےں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز مےں ہر سال تقرےب منعقد کی جاتی ہے ،انہوںنے کہا کہ اس تعلےمی فنڈ کے ذرےعے تعلےم حاصل کر کے 10ہزار بچے اوربچےاں ڈاکٹرز اور انجےنئرز بن کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہےں ۔ہمےں صحےح معنوں مےں ملک کو قائد ؒو اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے محنت سے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان مےں کہےں فرقہ بندی ہے اورکہےں دھڑے بندی، ہر اےک نے اپنی ڈےڑھ اےنٹ کی مسجد بنا رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ کہےں مذہبی منافرت ہے تو کہےں کچھ اور۔کس قدر افسوس کی بات ہے کہ مارنے والا بھی مسلمان اور مرنے والا بھی مسلمان ہے ۔اس سے بڑی سنگ دلی کوئی اور ہونہےں سکتی۔اس کی بنےادی وجہ تعلےم کا فقدان اورجہالت کے اندھےرے ہےں۔ہم نے سائنس،تعلےم کو بھلا ئے رکھا ہے ۔ےہی وجہ ہے کہ جو قومےں ہم سے پےچھے تھےں وہ آج آگے نکل چکی ہےں ۔انہوںنے کہا کہ امن تےزرفتار ترقی کےلئے ضروری ہے ۔ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں لازوال قربانےاں دی ہےں ۔آپرےشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔سبکدوش ہونے والے آرمی چےف جنرل راحےل شرےف کی قےادت مےں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں بڑی کامےابےاں حاصل کےں۔انشاءاللہ وہ وقت دور نہےں جب پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل طورپر خاتمہ ہوگا اورملک امن کا گہوارہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں خوشحالی کا سفر کامےابی سے طے کررہے ہےں ۔چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور پاکستان کے عوام کےلئے تحفہ ہے جس کے تحت51ارب ڈالر کی سرماےہ کاری ہورہی ہے ۔جن مےں 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر خرچ کےے جارہے ہےں ۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں حکومتی کاشوں سے سکولوں،ہسپتالوں اوردےگر اداروں مےں اندھےرے چھٹ رہے ہےں اورانشا ءاللہ دسمبر 2017ءمےں پاکستان سے ہمےشہ کےلئے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ گےس کی بنےاد پر 3600مےگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی تےزرفتاری سے کام ہورہا ہے اوران منصوبوں سے آئندہ سال بجلی کا حصول شروع ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایڈز انسانی جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم کردیتا ہے، لہٰذاایڈز سے بچاﺅ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے موثر انداز میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اور مرض سے بچاﺅ کیلئے زندگی بسر کرنے کیلئے مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہیئے۔ ایچ آئی وی (ایڈز) سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوام الناس میں اس جان لیوا مرض سے احتیاط کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ بہتر زندگی بسر کرکے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے بھانجے الیاس رجوانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے دورہ کے دوران سامنے آنے والے ایشوز پر بھی غور کای گیا، وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال میں مریضوں کیلئے سی ٹی سکین کی سہولت مفت کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کرونگا، ہیلتھ کیئرسسٹم کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہوگی، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز میرے دورے کے دوران غریب مریضوں نے پیسے لیکر سی ٹی سکین کی سہولت حاصل کرنے کی شکایت کی جو افسوسناک امر ہے ، وزیر اعلیٰ نے ڈی سی او ساہیوال کے ہسپتال کے باقاعدہ دورے نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈی سی او کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز سرکاری ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرنے کے پابند ہونگے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain