لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ’ فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم“ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، فلم اب تک دنیا بھر سے 50 ارب روپے کماچکی ہے۔ ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم“ کے جادوئی کمالات نے اب تک سب کو حیران کیا ہوا ہے، ہدایتکارڈیوس یئٹس کی یہ فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے انہوں نے پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔
