نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے عوام بھی اپنی حکومت کے آئے دن پاکستان کےخلاف بیانات سے تنگ آچکے ہیں ایسی ہی ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں ایک نامعلوم نوجوان لڑکی تقریر کرتے ہوئے بھارتی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنار ہی ہے۔تقریر میں بھارتی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرارہی ہیں کہ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر کہاجاتا ہے کہ پاکستان چلے جاﺅ۔لڑکی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ بہار میں بے جی پی کی شکست ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ سارے پٹاخے پاکستان پر چلادو۔لڑکی نے پاکستان کے بارے میں مثبت تاثرات دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان جانے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہمارے جیسا ہی دیش ہے۔ویڈیو میں کہی گئی سب سے اہم بات یہ تھی کہ بھارت میں بہت سے لوگ اب یہ کہنے لگے ہیں کہ پاکستان جانے کی کیا ضرورت ہے جب بھارت میں ہی پاکستان بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلا سبب اشتعال انگیز ی اور ایل او سی پر آئے دن کی گولہ باری کے سبب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے ۔