سڈنی (ویب ڈیسک) سڈنی کرکٹ گراونڈ مستقبل میں ایک نئے ورلڈ ریکارڈ کے سبب یاد رکھا جائے گا جہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے میچ سے قبل پانچ سو سے زائد بچوں نے کرکٹ کا سب سے بڑا سبق پڑھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا ہے۔ تاریخ ساز لمحات کے موقع پر ہیڈ کوچ ڈیرن لیمین اور فاسٹ بالر پیٹر سڈل نے اسٹیج سنبھالا اور نیتھن لیون، پیٹر نیویل ، ہلٹن کارٹرائٹ ، مچل مارش ، میگ لیننگ اور دیگر نے تیس منٹ جاری رہنے والی تقریب میں معاونت کی۔