تازہ تر ین

مصباح کا متبادل جلد تیارکرناہوگا

کراچی (نیوزایجنسیاں) سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مصباح الحق کا متبادل تلاش کیا جائے،معین خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو فٹنس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ مصباح کا متبادل تلاش کرلیا جائے۔ کپتان ایسا ہونا چاہیے جس کی فٹنس اور پرفارمنس بہتر ہو۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں کراچی کے کھلاڑی بھی شامل ہونے چاہئیںمعین خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کے علاوہ بھی پاکستان میں بولرز ہیں،تابش خان اور جنید خان کو موقع ملنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان سمجھدار ہیں ، خود پیچھے ہٹ جائیں ،مصباح الحق کا نعم البدل تیار کرنا ہوگا، فٹنس اور پرفارمنس پر کپتان کا انتخاب کیا جائے ،تابش خان اور جنید خان کو موقع ملنا چاہیے،محمد عامر کے علاوہ بھی پاکستان میں بولرز ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain