تازہ تر ین

سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا ….

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملکی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اہم انٹرنیشنل ٹیم جلد پاکستان کے دورے پر آئے گی،فی الحال اس سے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتے کہ باہمی سیریز کیلئے بات چیت کا مرحلہ جاری ہے ،میچوں کیلئے تاریخوں کا تعین کر رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری دیں گے البتہ یہ وعدہ ہے کہ دورے پر آنے والی دوسرے درجے کی سائیڈ نہیں ہو گی،پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں، فروری تک کوئی واقعہ نہ ہوا تو ماحول سازگار ہو جائے گا،دوسری صف کے کھلاڑیوں کا گروپ بھی تیار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل کے روح رواں نجم سیٹھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کیونکہ مارچ دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کمم و بیش موقوف ہے اور انہوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر یہ آس دلا دی ہے کہ ایک اہم انٹرنیشنل ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ عالمی کرکٹ میں صف اول کی ایک انٹرنیشنل ٹیم جلد ہی باہمی سیریز کیلئے پاکستان کے دورے پر آئے گی لیکن وہ فی الحال اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے کہ باہمی سیریز کیلئے بات چیت کا مرحلہ جاری ہے اور میچوں کی تاریخوں کا تعین کر رہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے خوش خبری دیں گے۔جب ان سے ٹیم کے نام پر اصرار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسرے درجے کی سائیڈ قطعی نہیں ہو گی۔پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم میچ کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریاں کر رہے ہیں حالانکہ ہر کوئی ان سے یہی کہہ رہا ہے کہ یہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں لیکن انہوں نے اپنی تیاری مکمل کی ہوئی ہے جس کیلئے بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو اضافی رقم کی بھی آفر کی گئی ہے۔ا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain