تازہ تر ین

مصباح کے متبادل کوئی نام منظر عام پر نہ آ سکا

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹر مصباح الحق کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام ، مستقبل کے کپتان کےلئے کوئی نام سامنے نہ آسکا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈمیںجہاں منصوبہ بندی کا اتنا فقدان ہو کہ مڈل آرڈر بیٹسمینوں سے اوپننگ کروادی جاتی ہو وہاں تو یہ سوچ بھی نہیں آسکتی کہ کسی کھلاڑی کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کیا جائے اور ایک کپتان کے جانے پر قیادت کی منتقلی بہت اچھے طریقے سے عمل میں لائی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ 42سالہ کپتان کے آگے ہاتھ جوڑے جارہے ہیں کہ وہ مزید ایک سے ڈیڑھ سال تک قومی ٹیم کی کپتانی سنبھالے رکھے۔ کیونکہ بیٹسمین کی حیثیت سے تو شاید مصباح کا متبادل مل جائے لیکن کپتان ڈھونڈھنے کے ”لالے“ پڑے ہوئے ہیں کیونکہ اظہر علی اپنے پہلے امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں بھی ا ن کی کپتانی بہت زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹی20 کپتان سرفراز احمد کو بھی ابھی اس زمرے میں نہیں کھڑا کیا جاسکتا جہاں آنکھیں بند کرکے وکٹ کیپر بیٹسمین کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی جائے۔اس لیے مصباح الحق کو 44سال کی عمر میں بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ہوگی۔ ہر سال کے اختتام پر پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو مزید ایک سال اور کھیلنے کی ”درخواست“ کردی جائے۔ پی سی بی کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”اپنی بہترین فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر مصباح الحق چند برس مزید کھیل سکتے ہیں جنہیں ٹیم میں بہت احترام بھی حاصل ہے اور جب تک ان کا بہترین متبادل نہیں مل جاتا انہیں یہ فرض نبھاتے رہنا چاہیے“۔اگر گزشتہ دو تین برسوں میں پی سی بی نے صحیح معنوں میں مستقبل کے کپتان کی ”افزائش“ کی ہوتی تو آج یہ خطرہ سر پر نہ منڈلا رہا ہوتا کہ مصباح کے جانے کے بعد کون آگے بڑھ کر قومی ٹیم کی قیادت سنبھالے گا۔مصباح الحق کا مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ہے مگر ہر سال مصباح سے ایک سال مزید کھیلنے کی درخواست کرنے کی بجائے پی سی بی کو چاہیے کہ مستقبل کے کپتان کی نشو نما کرے اور اس کیلئے ضروری نہیں ہے کہ انہی کھلاڑیوں کے ناموں کو زیر غور سمجھا جائے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain