کراچی( آن لائن ) چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن محمد وسیم کو دس لاکھ روپے اور ہر طرح کی سپورٹ اور سپانسرشپ فراہم کریگی، محمد وسیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ محمد وسیم کو پچیس لاکھ روپے بھی دیئے اور پشاور زلمے کا سفیر بھی مقرر کیا ہے،ورلڈ باکسنگ سلور فائی ویٹ ٹائٹل ہولڈر محمد وسیم نے کہا ہے کہ واحد پاکستانی ہوں جس نے ورلڈ باکسنگ کونسل ٹائٹل جیتا ہے، آج تک کسی حکومتی شخصیت اور ادارے نے میری مدد نہیں کی، جنوبی کوریا کی شہریت کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرادی کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنے ملک کا ہی جھنڈا اٹھاﺅں گا جس کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 25 لاکھ اور چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی سپورٹس پالیسی میں وڑن ہے نہ کوئی وڑنری قیادت ہے، دنیا میں تنازعات کے حل میں سپورٹس ڈپلومیسی زیاد ہ موثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ محمد وسیم کی ٹریننگ کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے پیسے مختص کردیئے ہیں، یقین دلاتا ہوں محمد وسیم کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ تین کروڑ روپے انہیں بروقت ملیں گے