میڈرڈ(آئی این پی)پچیس سالہ خاتون کونچی ریوس کو سپین میں بل فائٹنگ کی اجازت مل گئی ۔کونچی ریوس کا کہنا ہے بل مرد یا خاتون میں فرق نہیں کرتا۔کونچی ریوس ان چار خواتین میں سے ایک ہیں جنہیں سپین میں بل فائٹنگ کی اجازت ہے۔خواتین ہر میدان میں مردوں کے برابر آ رہی ہیں۔ بل فائٹنگ جسے مردوں کا کھیل کہتے ہیں اس میں بھی خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔سپین کی پچیس سالہ بل فائٹر کونچی ریوس ان چار خواتین میں سے ایک ہیں جنہیں سپین میں بل فائٹنگ کی اجازت ہے۔کونچی کا کہنا انہوں نے پندرہ برس کی عمر میں پہلی بار بل فائٹ دیکھی اور انہوں نے خوب انجوائے کیا۔ وہ ایک ڈانس سکول کی طالبہ تھیں لیکن انہوں نے اس کھیل کو اپنانے کا سوچا جبکہ انہیں کام ڈھونڈنے میں سخت مشکل پیش آئی۔انہوں نے میکسیکو اور پیرو میں اس کھیل کا آغاز کیا اور پانچ برس بعد سپین میں بل فائٹنگ کا موقع ملا۔ ان کا کہنا ہے بل مرد یا خاتون میں فرق نہیں کرتا۔