Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”علماءاور مفتی حضرات سے فتویٰ، ڈی این اے کا انتظار نہ کریں, طیارہ شہداءکی اجتماعی تدفین کردیں“

    By Daily Khabrainدسمبر 9, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ پر انتہائی غمزدہ ہوں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے پوری ہمدردی ہے۔ ایسے حادثات جن میں میتوں کی شناخت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہو، ان کی اجتماعی تدفین کر دینی چاہیے اور اس معاملے پر علماءکرام اسلامی نظریاتی کونسل اور دینی مدارس قوم کی رہنمائی کریں۔ چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں لواحقین کو 15 دن تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس میں ہر لمحہ وہ اذیت میں گزرتے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد باڈی مل جانے سے بھی کیا فائدہ ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے سے متعلق کچھ اخبارات نے تخریب کاری کی خبر شائع کی۔ ان کو راتوں رات یہ کیسے معلوم پڑ گیا، کیا شواہد ہیں۔ ایسے انتہائی حساس واقعات میں من گھڑت خبریں شائع کرنے میں اتنی تیزی نہیں دکھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پی آئی اے میں ایک ملازم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسے قابلیت نہ ہونے کے باوجود بہت زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو کیا انہیں یہ طیارہ حادثے کے بعد پتہ چلا۔ انہیں قومی اسمبلی یا سینٹ میں اسی وقت یہ ایشو اٹھانا چاہیے تھا جب انہیں معلوم پڑا۔ خورشید شاہ کو تنخواہ یا اس شخص کا تذکرہ کرنے کے بجائے حادثے پر چیئرمین پی آئی اے سے بات کرنی چاہیے۔ اعظم سہگل صنعتکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی بھی کئی صنعتیں ہیں، ان کی اہلیہ ڈان اخبار کی مالک ہے۔ ان کے اچھے یا برے ہونے کی بات پر سپریم کورٹ کے معاملے کی طرح کوئی رائے نہیں دینا چاہتا۔ ایک سوال پر ضیاشاہد نے کہا کہ میڈیا کو ایک بری عادت پڑ گئی ہے کہ کسی بھی حادثے یا واقعے پر بنا رپورٹ فیصلہ داغ دیتے ہیں۔ ایک ٹی وی ایسا بھی ہے جو کھلم کھلا خود تفتیش کر کے فیصلے سنا رہا ہے۔ کسی ٹی وی کے پاس ایسا کوئی آئینی یا قانونی اختیار نہیں۔ اشتہاری مہم چلاتا ہے کہ میں آ رہا ہوں، اب اور کوئی نہیں آئے گا، یہ بدمعاشی بند ہونی چاہیے۔ ان کو یہ نہیں معلوم کہ ابھی ایف آئی اے اور آئی ایس آئی بہت سے شواہد اکٹھے نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اتنے مہینوں میں کلبھوشن کے بارے معلومات اکٹھی نہیں کر سکے تو کوئی ٹائم فریم دے دیں، 25 یا50 سال کب تک ہو جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر اگر سپریم کورٹ کمیشن بناتا ہے تو وزیراعظم نوازشریف استعفی دے دیں کیونکہ کمیشن کو اداروں کی مدد کی ضرورت پڑے گی جو نواز شریف کے انڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے تمام دستاویزات اور شواہد جج صاحبان کی ٹیبل پر ہیں۔ مزید کسی معلومات کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ سنا دیتی ہے۔ تاریخ میں ایک مرتبہ سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سنایا تھا، اس وقت کون سے شواہد تھے۔ جج صاحبان نے سمجھا کہ ان پر لگائے گئے قتل کے الزامات درست ہیں اور فیصلہ سنا دیا۔ نواز شریف کا کردار اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے جعلی قطری لیٹر سپریم کورٹ میں پیش کیا، عدالت نے بھی کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان پر پورا اعتماد ہے اور وہ ٹھیک فیصلہ دے سکتے ہیں۔ کمیشن بنا کر ہمیں بےوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر کمیشن بنتا ہے تو نواز شریف استعفی دے دیں۔ ہیڈ پمز ہسپتال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں 2اڑھائی ہفتے لگ سکتے ہیں، دنیا بھر میں اتنا ہی وقت لگتا ہے۔ 3,2 دن ڈی این اے ٹیسٹ ہونگے، پھر لواحقین کے خون کے سیمپل لیے جائیں گے جس میں 8 سے10دن لگ سکتے ہیں۔ خاندان اور میت کے خون کو میچ کیا جاتا ہے یہ بہت مہنگا پروسیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیسٹ کےلئے پاکستان میں بہت کم لیبز ہیں، ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ 42 لیب ہونگی، جہاں ڈی این اے ٹیسٹ ہوتا ہے۔ علامہ حشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے جیسے واقعات میں جب میتوں کی شناخت نہ ہو پائے تو شریعت نبوی میں اجتماعی تدفین کی اجازت ہے۔ غزوہ احد کے شہداءکی شناخت بھی ممکن نہیں تھی، جس پر ان کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاندان بضد ہو تو اس کی خواہش کا احترام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ ایک حادثہ ہو جانے کے بعد جب معلوم ہے کہ اب وہ واپس نہیں آ سکتا تو ڈی ا ین اے ٹیسٹ میں مزید کرب اور اذیت سے نہیں گزرنا چاہیے۔ لواحقین کو اذیت سے بچانے کےلئے اسلام میں اجتماعی تدفین کی اجازت ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.