پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ،گہرائی اور مرکز کا پتہ لگا یا جا رہا ہے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔افغان میڈ یا کے مطابق دارالحکومت کابل اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ چترال اور گرد و نواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح چترال اور گرد و نواح میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کی گہرائی 60کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر ایریا تھا ۔واضح رہے کہ زلزلے سے پہلے گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں موجود تمام لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔
پاکستان کے اہم شہروں میں زلزلہ …. لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے

