مری( نمائندہ خبریں ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کی مری میں اچانک لینڈ نگ نے انتظامیہ کی دوڑیں لگادیں وزیر اعظم گھڑیال ہیلی پیڈ سے بغیر سکارڈ کے ایک پرائیویٹ لینڈ کروزر میںگورنمنٹ ہاﺅس کشمیر پوائنٹ پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کے دوران گورنمنٹ ہاﺅس میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری تزائین و آرئش کا معائنہ کرتے ہوئے کام کو غیر معیاری قرار دیا اور متعلقہ کام کی سرزنش کی گورنمنٹ ہاﺅس مری میںمتوقع سارک کانفرنس کے حوالہ سے کروڑوں روپے کی تزائین و آرئش کی جا رہی تھی وزیر اعظم جو بذریعہ ہیلی مظفر آباد جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر گھڑیال گراﺅنڈ میں اچانک اتارا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن وزیر اعظم ایک پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے گورنمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے اس دوران اسلام آباد سے وزیر اعظم کا سکارڈ اور ضلعی انتظامیہ بھی مری پہنچ گئی وزیر اعظم کے ہمراہ سردار مہتاب عباسی،وفاقی وزراءخرم دستگیر ،مشیر وزیر اعظم آصف کرمانی ور دیگر اہم لیگی رہنماءبھی تھے۔
وزیراعظم کا ہیلی کا پٹر …. اچانک لینڈنگ سے کھلبلی

