Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کی مین ٹرانسمیشن لائن اچانک بند …. گھنٹوں بجلی بند

    By Daily Khabrainدسمبر 9, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت ملک کے بعض میدانی علاقے گذشتہ روز شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث معولات زندگی متاثر ہوئے۔ ٹریفک کی سست روانی کے باعث بچوں کو سکول و کالج جبکہ نوکری پیشہ افراد کو اپنے دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ شدید دھند کے باعث نہ صرف بجلی کی سپلائی معطل ہوئی بلکہ علامہ اقبال ائر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت اور لاہور اسلام آباد موٹر وے کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ لاہور میں دھند چھانے کا سلسلہ جمعرات کی رات سے ہی شروع ہوا پندرہ سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل کی گئیں اور کئی پروازوں کو دوسرے شہروں میں اتارا گیا۔ گزشتہ روز دھند کم ہونے پر ائیر پورٹ کو دوپہر ایک بجے کھول دیا گیا ۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے سات گھنٹے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ تا پیر کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نیو کالاخطائی روڈ پر آلہ پورسیداں کے قریب شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 20 سے زائد مسافر زخمی جبکہ 4 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ نیوزرپورٹر کے مطابق لیسکو نے فنی خرابی کے باعث 40 میں سے 20 سے زائد گرڈ سٹیشنز بند کردیئے جس کے نتیجے میں آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ ڈائریکٹرآپریشنز لیسکونے کہا دھند کی وجہ سے راوی، کوٹ لکھپت اور شالامار آنے والی 220 کے وی اے سپلائی لائن میں خرابی آئی تھی، جس کے باعث گرڈ سٹیشنز بند کیے گئے۔ لاہور میں رواں ہفتے کے دوران دھند اور سموگ سے لیسکو کے گرڈ سٹیشن 11 بار مختلف وقتوں میں بند ہوئے جس کے باعث شہر کا بیشتر علاقہ 10 سے 11 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہا۔ لیسکو آپریشن ڈائریکٹر اصغر رضا کی عدم توجہ سے کسی بھی گرڈ سٹیشن کو دھند اور سموگ سے بچانے کے لئے تاحال اقدامات نہیں کئے۔ لاہور میں اقبال ٹاﺅن، راوی روڈ، شالیمار، کوٹ لکھپت، سبزہ زار، اچھرہ، میکلوڈ روڈ، بادامی باغ، شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاﺅن، سید پور، ملتان روڈ گرڈ سٹیشن کئی بار بند ہوئے ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو سے سادھوکے تک شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی۔ لاہور ائرپورٹ اور گرد و نواح میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی۔ ائرپورٹ کھلنے کا فیصلہ 10 بجے ہوگا۔ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سیالکوٹ میں اتار لیا گیا جس سے مسافر پریشان ہوگئے اور انہوں نے طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق شدید دھند سے مین گرڈ سٹیشن اور فیڈرز میں خرابی کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ اور شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق دھند کے باعث ڈمپر کی موٹرسائیکل رکشہ ٹکر کے نتیجہ میں ڈرائیور عمر جاں بحق ہوگیا۔
    دھند

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.