تازہ تر ین

قومی باﺅلرز کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیورا ثابت ہوئی

کینز(آئی این پی ) پاکستان کر کٹ ٹیم نے اپنے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے3روزہ پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 210رنز سے شکست دیدی ہے۔سہ روزہ میچ کے آخری روزپاکستان کی جانب سے 310رنز ہدف کے تعاقب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون 109 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں ارجن نائر کے سوا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، نائر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ جیک کارڈر 17 اور مارک اسٹیکیٹی 12 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جب کہ محمد عامر اور راحت علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، وہاب ریاض اور اظہر علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کیزالیز اسٹیڈیم کیرنز میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 216 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں اظہر علی 82 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ محمد نواز36،اسد شفیق 29،سرفرازاحمد 20،بابر اعظم 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون 109 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں ارجن نائر کے سوا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، نائر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ جیک کارڈر 17 اور مارک اسٹیکیٹی 12 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جب کہ محمد عامر اور راحت علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، وہاب ریاض اور اظہر علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 208 رنز بنائے جس کے جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔سہ روزہ پریکٹس میچ میں بولنگ میں پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور راحت علی نے مجموعی طور پر 5، 5 وکٹیں حاصل کیں ۔جب کہ وہاب ریاض کے حصے میں 4، محمد نواز کے حصے میں 3 اور اظہر علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ برسبین میں کھیلاجائیگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain