تازہ تر ین

بھارت نے اپنے ”فیورٹ“ سے بھی منہ موڑ لیا….وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر بھی اس فیصلے کی وجہ ہوسکتے ہیں، انھوں نے کچھ عرصے قبل پاکستان سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کچھ فلمی اداکاروں کی طرح سابق کرکٹرز پر بھی اب بھارت کے دروازے بند ہونے لگے ہیں۔کچھ عرصے قبل تک وہاں پر کمنٹری میں مصروف رہنے والے اب اپنے ملک کے سرکاری ٹی وی پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جنونی بھارتیوں کے خوف سے کوچنگ اسائنمنٹس بھی ہاتھوں سے نکل رہے ہیں۔ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی اگلے سیزن میں اپنے بولنگ کنسلٹنٹ وسیم اکرم کے بغیر ہی آئی پی ایل جنگ لڑے گی۔ بظاہر اس کی وجہ پروفیشنل کمٹمنٹس اور وقت کی عدم دستیابی‘ کو قرار دیا گیا تاہم دونوں فریقین نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔کے کے آر کے چیف ایگزیکٹیو وینکے میسور نے کہاکہ ہمیں وسیم اکرم کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، وہ گذشتہ چند برس سے کے کے آر فیملی کا حصہ اور انھوں نے 2012 اور 2014 کی ٹائٹل فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا، ہم ان کی مصروفیات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔دوسری جانب وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے کے کے آر ٹیم کا حصہ بننا پسند اورمیں نے کئی برس تک انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ بطور مینٹور کام کرنے کے موقع سے بھرپور لطف اٹھایا، میں اس بار ان کے ڈریسنگ روم کا حصہ نہیں ہوں گا مگر ٹیم کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر نے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے ہرزہ سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ تک نہیں کھیلنا چاہتا، ہمیں اسپورٹس سے زیادہ اپنے لوگوں کی جانیں عزیز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain