تازہ تر ین

وزیراعظم نے اہم شخصیت کو فری ہینڈ دیدیا, سخت کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ملک منظور احمد) وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر اور قومی عمل درآمد ٹاسک فورس کے سربراہ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کو فری ہینڈ دے دیا ہے وہ چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ایک قومی حکمت عملی وضع کریں گے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انتہا پسند اور دہشتگر تنظیموںکو کی جانے والی فنڈنگ کا تدارک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ان اقدامات کا فیصلہ مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصرجنجوعہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران کیا کیا، وزیراعظم میاں نوا ز شریف نے جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جنرل(ر) ناصر جنجوعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی انتظامیہ کے درمیان نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کوآرڈینیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں صوبائی حکومتوں کا اعتماد اور تعاون حاصل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain