تازہ تر ین

جسٹن بیبرنے پی ایس ایل میں پرفارم کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے مانگ لیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ان سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ جسٹن بیبر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پانچ کروڑ پاکستانی روپے کا معاوضہ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں طلب کرنے کے حوالے سے حتمی ڈیل کچھ روز میں ہوجائے گی۔دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی مداحوں کا لہو گرمائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain