تازہ تر ین

باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کو گالف کی ٹریننگ دیتے رہے

کیرنز(آئی این پی)قومی کرکٹرز نے آسٹریلیا میں خوب موج مستی کی، گالف سٹک سے ہاکی کھیلنے کا لطف اٹھایا، بالنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کو گالف کی ٹریننگ دیتے رہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی کرکٹرز آسٹریلیا میں موج مستی میں مگن،گزشتہ روز ٹیم نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ کرکٹرز نے گالف کورس میں گالف کار کی سواری کا لطف اٹھایا۔ کرکٹرز نے ایک دوسرے کو گالف کھیلنا بھی سکھایا۔ بالنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کو ٹی شاٹ کھیلنے کے گر بتاتے رہے۔کرکٹرز نے گالف کھیلی اور گالف سٹک سے ہاکی کا کام بھی لیا۔ وہاب ریاض نے ہاکی کھیلنے کے دوران کمنٹری بھی کی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایسی ٹی شاٹ لگائی کہ سب ہی ہنستے رہ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain