تازہ تر ین

کوہلی نے بطور کپتان بھارت کی طرف سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ممبئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری داغ دی اور ساتھ ہی بطور کپتان بھارت کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 235 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 25 چوکے شامل تھے۔، یہ ان کی تیسری ڈبل سنچری اور کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain