تازہ تر ین

عید میلادالنبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور (سٹی رپورٹر) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی پےر کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گےا،صوبائی دارالحکومت لاہور مےں دن کا آغاز21توپوں کی سلامی سے کےا گےا۔ ملک بھر کی طر ح صوبائی دارلحکومت لاہور سمےت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دےہاتوں مےں عاشقان رسول کی طرف سے جلوسوں اور محافل نعت کا انعقاد کےا گےاجن مےں کثےر تعداد مےں بچوں جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی،جشن عےدمےلادالنبی کے موقع پر لاہور سمےت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دےہاتوں مےں فضائےں ”سرکار کی آمد مرحبا“ سے معطر ہو گئیں، گلیاں بازار جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے آراستہ کئے گئے تھے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاےا گےا تھا۔ بچے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کرتے رہے، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے تھے، کیلیگرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے گئے ، جشن عےد مےلاد النبی کے موقع پر نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ، اس سلسلہ مےں کہیں ناشتہ تو کہیں نان دال، کہیں میٹھے چاول تو کہیں بریانی کا اہتمام کےا گےا ، صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گےا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں82واں قدیمی مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی جامع مسجدحنفیہ محلہ کشمیری سادھواں اندرون اکبری گیٹ سے بعد از نماز ظہر چیئرمین مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی کمیٹی محمد اشفاق قادری، سجادہ نشین دربار شاہ محمد غوث سید پیر مکرم علی شاہ، صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی کی زیر قیادت نکالا گےاجس میں سنی اتحاد کونسل، تحفظ ناموس رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، بزم نوجوانان اہلسنت مسجد عائشہ صدیقہ پیر گیلانیاں، بزم شمسیہ فیض باغ شمالی لاہور، بزم جامعہ حیات القرآن چوک نواب صاحب، بزم شان مصطفیؓ، جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ، منہاج نعت کونسل موچی گیٹ، بزم الحسنات العلوم مسجد وزیر خان، انجمن طلبا اسلام، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف، دارالعلوم جماعتیہ رضویہ، جامعہ رسولیہ شیرازیہ، جامعہ کریمیہ، جامعہ تاجدار مدینہ بلال گنج، جامعہ مازاع البصرکریم پارک ،جامعہ حق باہو سلطانیہ موہنی روڈ، بزم رضا جامعہ نظامیہ لوہاری گیٹ، تنظیم محمدی کشمیری بازار، انجمن غلامان رسول موتی ٹبہ بھاٹی گیٹ، تنظیم غلامان رسول کٹٹرہ ولی شاہ اور دیگر تنظیموں کے سینکڑوں اراکین نے شرکت کی۔ شرکائے جلوس درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چوہٹہ مفتی باقر، اکبری منڈی اور سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے میلاد چوک دہلی گیٹ پہنچے جہاں مولانا نصیر احمد شرقپوری سمےت علما کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ قدیمی مرکزی جلوس عید میلادالنبی کا افتتاح پرچم کشائی کرکے کےاگےا۔سید ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشین سید یعقوب شاہ زنجانی،حامد انجم شیخ چیئرمین تنظیم رضا کار دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، رمضان سیالوی خطیب مسجد داتا دربار،صوفی معراج دین، ثنا اللہ سلیمان، ڈاکٹر جمال الدین، میاں شہزاد سیفی، میاں شہزاد احمد جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب اور دیگر افراد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے گئے جبکہ انجمن تاجران کے زیراہتمام مرکزی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور چائے کی سبیلیں لگائی گئےں اور شرکا جلوس کی دستار بندی بھی کی گئی، مرکزی جلوس روایتی راستوں مسجد وزیر خان، پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب، لہنگے منڈی، بازار حکیماں، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر اختتام پذیر ہوا جہاں شرکا ءجلوس کی دستار بندی کی گئی۔جشن عےد مےلادالنبی کے سلسلہ مےں سےکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain