تازہ تر ین

مشوروں کی ضرورت نہیں وہ عقل کُل ہے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشوروں کی ضرورت نہیں وہ عقل کُل ہے ۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں واپس آنے پر پاکستان تحریک انصاف کو خوش آمدید کہتا ہوں عمران خان نے واپس آنے کا فیصلہ درست کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی وہ جلا وطن نہیں ہے بہت جلد وہ پاکستان میں واپس آئے گے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مشوروں کی ضررت نہیں وہ عقل کُل ہے ستائیس دسمبر تک اگر بلاول کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ہمارے مطالبات جائز ہیں مگر حکومت ان کو ماننے سے انکاری ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain