بر سبین (ویب ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز انتہائی سنسنی خیز تھا جب کینگروزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنالئے۔اس میچ میں پہلے دن بننے والے ریکارڈزاورتبدیل ہونے والے اعدادوشمار ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں۔محمد عامرنے لگاتار41گیندوں پر رن نہ بننے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے بازوں کے خلاف انتہائی نپی تلی بولنگ کرائی ، لیفٹ آرم پیسرنے لگاتار41 گیندوں پر حریف بلے بازوں کو کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیاجن میں لگاتار چھ میڈن اوورزبھی شامل ہیں۔ وہ برسبین ٹیسٹ کے پہلے واحد پاکستانی بولر تھے جنہوں نے 3رنز فی اوورسے کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔