Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہم ادارے کی خاتون سربراہ مجرم قرار۔۔۔

    By Daily Khabrainدسمبر 21, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (اے این این) فرانس کی ایک عدالت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کو فرانس میں اپنے دورِ وزارت کے دوران سرکاری رقم کے غلط استعمال کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے فیصلے میں مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کے ججوں نے قرار دیا ہے کہ چوں کہ فرانس کی سابق وزیرِ خزانہ اس وقت بین الاقوامی مالیاتی بحران سے نبٹنے میں مصروف تھیں جس کے باعث ان کی اس مجرمانہ غفلت پر انہیں کوئی سزا نہیں سنائی جارہی۔کرسٹین لگارڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے معروف کاروباری شخصیت اور ‘ایڈیڈاس’ کمپنی کے مالک برنارڈ ٹاپئی کو سرکاری خزانے سے لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ دلانے میں مدد کی تھی۔برنارڈ ٹاپئی نے فرانس کے ایک نیم سرکاری بینک کے خلاف 1993 سے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا جسے کرسٹین لگارڈ نے بطور وزیرِ خزانہ 2007 میں فیصلے کے لیے ایک تین رکنی نجی مصالحتی کمیشن کو بھجوایا تھا۔کمیشن نے برنارڈ ٹاپئی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 42 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس کی فرانسیسی حکومت نے تعمیل کی تھی۔پیر کو اپنے فیصلے میں مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت نے کرسٹین لگارڈ کی جانب سے برنارڈ ٹاپئی کا مقدمہ نجی کمیشن کو بھیجنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار نہیں دیا البتہ عدالت نے کہا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرکے کرسٹین لگارڈ مجرمانہ غفلت اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔سماعت کے دوران لگارڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کیوں کہ وہ 15 سال سے جاری عدالتی جنگ کا خاتمہ چاہتی تھیں جس پر فرانسیسی حکومت پہلے ہی بہت رقم خرچ کرچکی تھی۔عدالت کی جانب سے کرسٹین لگارڈ کو سزا نہ سنائے جانے کے باعث بظاہر آئی ایم ایف کی ان کی ذمہ داری کو کوئی خطرہ نہیں۔ البتہ آئی ایم ایف کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ پیر کو ہونے والے اجلاس میں فرانسیسی عدالت کے فیصلے پر غور کرے گا۔کرسٹین لگارڈ نے 2011 میں آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہیں رواں سال فروری میں ادارے کے ارکان نے دوبارہ منتخب کیا تھا۔ یہ عدالتی حکم لا گارڈ کےلئے کسی دھچکے سے کم نہیں کیوں کہ ان کو کافی عرصے سے مستقبل کی ممکنہ فرانسیسی صدر کی حیثیت سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا

    ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا

    یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.