تازہ تر ین

چین کا پاکستان کے بارے دبنگ اعلان …. ہمسایہ ملک کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) چین کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ادارہ زینگ شی سانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دے گا، یہ دونوں ممالک کی امیدوں کا مرکز اور تاریخی منصوبہ ہے، دونوں ممالک اسے ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے۔اسلام آباد میں پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زینگ شی سانگ کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے کی کامیابی اس کے مخالفین کے لیے واضح پیغام ہے۔ ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کا ویژن کئی خطوں کی ترقی کا منصوبہ ہے، 100 ممالک کی کمپنیاں اس ویژن کا ساتھ دے رہی ہیں اور چین کی ترقی دنیا کے لئے مثال بنتی جا رہی ہے۔چینی نائب وزیر نے کہا ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل میں مل کر آگے بڑھیں گے۔ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں جس کی بڑی مثال سی پیک ہے۔ نائب وزیر زینگ شی سانگ نے کہا کہ چین کی ترقی کا رازکرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انہوں نے اقتصادی راہداری معاہدے کو امید اور شراکت داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بے شمار منصوبوں کا مجموعہ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے مقاصد پورے ہوں گے۔رینگ شی سانگ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک نے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے، پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ چینی نائب وزیرنے کہا گوادر فری پورٹ بھی سی پیک کا اہم ترین حصہ ہے، کاشغر سے 200 ٹرکوں کے ذریعے سامان 15 دن میں گوادر پورٹ بھیجا گیا جو بحری جہازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے سی پیک کی مخالفت کے حوالے سے چینی نائب وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی ہی اس کے مخالفین کے لیے واضح پیغام ہے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کمیونسٹ پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پارٹی نے عوام کی حالت کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا ہے اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین اور سی پیک کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین سے دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کشمیر، این ایس جی اور دیگر اہم ایشوز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جب کہ خطے کی ترقی میں بھی چین کا اہم کردار ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain