تازہ تر ین

وزیر اعظم کا ایک اور سنگ میل عبور ….قوم کیلئے بڑی خوشخبری

میانوالی(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ءتک لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ ہوجائے گا ، امن ، ترقی اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی ، مخالفین مخالفت چھوڑ دیں ، قوم کی ترقی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں ، پاک چین آئرن برادرز ہیں ، دوستی سے پورا خطہ مستفید ہوگا ۔ وہ بدھ کے روز میانوالی کے علاقے چشمہ میں چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے چشمہ نیوکلیئر تھری منصوبے کی تکمیل پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں پاک چین باہمی دوستی ، محبت ، خلوص ، تعاون اور اشتراک کے ساتھ خطے کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی خوشحالی ترقی ، امن کا پیغام ہے چین کے تعاون سے اس منصوبے کی تکمیل سے قوم کو روشنی ملے گی اور اندھیروں کا خاتمہ ہوگا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ دو اور تین پاور پلانٹس کی تعمیر بھی توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے لیکن چشمہ چار بھی مقررہ وقت سے پہلے بجلی کی فراہمی شروع کرکے اندھیرے ہٹانے کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چشمہ ون کا معاہدہ بھی ہمارے پہلے دور میں ہوا اوراب دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو بڑھائے گا ،یہ اعزاز پھر مسلم لیگ (ن) کو حاصل ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے (ن) لیگ وژن رکھتی ہے جب کہ دوسری جماعتیں وعدے اور دعوے کرکے اقتدار کے مزے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ کے پاور پلانٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں یہاں سے عوام کو سستے داموں بجلی کی فراہمی جاری ہے اور چشمہ تھری اور فور کی بجلی فراہمی سے عوام کو مزید سستی بجلی ملنے میں مدد ملے گی جبکہ چشمہ ٹو اور تھری سے 2030ءتک 8800 اضافی میگا واٹ بجلی ملے گی جس سے خوشحالی اور ترقی عوام کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بنیاد رکھ دےناپوری قوم کے لئے باعث مسرت ہے کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کی جانب قدم بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور معاشی مدد فراہم کرنے پر چین کی اٹامک انرجی اور کارپوریشن کا بھی شکریہ ادا کیا وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وطن عزیز سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اور گزشتہ تین سالوں میں کئے گئے اقدامات سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے اور توقع ہے کہ 2018ءتک لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے توانائی منصوبوں کا قیام ناگزیر ہے اٹامک انرجی کمیشن کو ہدایت کرتا ہوں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لا کر اضافی بجلی عوام کو فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے نیوکلیئر شعبوں کو وسعت دینے کے ساتھ اٹامک انرجی کمیشن کوحفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں عالمی معاہدوں کا پاس رکھ کر عملی طور پر توانائی منصوبوں کی حفاظتی اقدامات کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے موثر انداز میں کردار ادا کرنے والوں کی خدمات قابل تحسین ہیں آنے والی نسلیں آپ کی کوششوں کی تحسین کرینگی اور دعائیں دینگی آپ سب کی خدمات کے اعتراف پر میں آپ کے لئے دو مہینے کے بونس کا اعلان کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے خاندان تندرست صحت مند اور خوشحال رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک کے تحت بہت سے منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور اس کے ثمرات بھی عوام کے سامنے آرہے ہیں ان منصوبوں پرکام تیز رفتاری سے جاری ہے جس سے بجلی کے نرخ کم کئے جائینگے سرمایہ آئے گا تو مہنگائی میں کمی آئے گی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا روزگار بڑھے گا زراعت بڑھے گی تعلیمی ادارے بنیں گے صحت کے مراکز بنیں گے سڑکیں بنیں گی ترقی کی راہ ہموار ہوگی سندھ فاٹا بلوچستان پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے قریب آئنیگے تو نفرتیں ختم ہونگی محبت اور امن میں اضافہ ہوگا اور دہشتگردی سمیت مسائل کے ناسور ختم ہوں گے تو ترقی اور امن پاکستان کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر اندھیرے پیدا کرنے والوں سے عوام کو ایک سوال پوچھتا ہوں کہ آخر کیوں توانائی کے شعبے کو نظر انداز کرکے ملک وقوم کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ؟ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ مناسب حکمت عملی کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں لیکن مخالفین ہماری ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں دھرنے دیکر کیا حاصل ہوا مخالفین دھرنے اور ذاتی مخالفت چھوڑ کر ہمارے ساتھ قوم کی تعمیر میں اپنا ساتھ دیکر ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر توانائی منصوبوں میں کردار ادا کرنے پر چینی اداروں سمیت ملک کے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے وزیراعظم سمیت تقریب کے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور توانائی کے جاری منصوبوں پر بریف کیا جبکہ چائنہ کے نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نائب صدر یو ٹیکن نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد دی ور کہا کہ توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کی عکاس ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain